کیرالہ کے ترواننت پورم میں ایک طالب علم کی خود کشی کی وجوہات کی تحقیقات
کا مطالبہ کرنے والی اس کی ماں جب اپنے مطالبات کے لئے پرامن مظاہرہ کر
رہی تھی جس کے ساتھ پولیس زیادتی کا معاملہ لوک سبھا میں آج پھر اٹھا جس کی
وجہ سے بی جے پی کی پونم مہاجن نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور
کہا
کہ کیرالہ میں حکومتی تحفظ میں تشدد کیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاتون کے
ساتھ پولیس کا رویہ اسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی یو تھ سیل کے نوجوانوں نے جب مظاہرہ کیا تو ان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا گیا۔انہوں نے اسے سرکاری دہشت گردی قرار دیا اور کیرالہ حکومت کو برخاست کرنے کی مانگ کی۔